مریم اورنگزیب: پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے اے آئی نظام متعارف

پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے اے آئی پر مبنی نظام متعارف کرایا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سال اسموگ کے تدارک کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔
لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے صوبے بھر میں فضائی آلودگی، اسموگ کی شدت اور بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے اثرات کی پیش گوئی ممکن ہوگئی ہے۔
یہ نظام صوبے میں ایئر کوالٹی کے درست تجزیے اور بروقت اقدامات کے لیے پہلی جامع تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب خصوصاً لاہور میں اسموگ کی سطح معلوم کرنے یا اس کی پیشگی نگرانی کے لیے کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا۔
لیکن اب اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آئندہ چار ماہ تک کے فضائی معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ان کے مطابق یہ نظام حکومت کو پہلے سے منصوبہ بندی کرنے، صحت کے شعبے کو الرٹ رکھنے اور آلودگی کے ذرائع پر بروقت قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔