پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی، اتحاد چلتا رہے گا: بلال اظہر کیانی
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہےکہ حکومت کا پی پی سے اتحاد چلتا رہے گا۔
بلال اظہر کیانی نےکہا کہ پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی ہے، ہمارا اتحاد سنجیدگی سے چل رہا ہے اور آئندہ بھی چلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ آگے بڑھنے کا راستہ نکال لے گی، ملک کی بہتری اتحاد کے تسلسل میں ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی محرومیوں پر سیاست کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ انتہائی شرمناک رویہ ہے۔
، ہمارا مطالبہ سیدھا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ پنجاب حکومت کو پکار رہے ہیں۔
لیکن وہاں حکومت کی ترجیحات فوٹو سیشنز اور دکھاوے تک محدود ہیں۔
، پنجاب میں نہ گھر بن رہے ہیں، نہ ہی سیلاب متاثرین کو سولر پینل مل رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔