پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو کمزور کرنا ہے اس لیے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا، مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ پیپلزپارٹی چاہ کیا رہی ہے؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر معافی تلافی کا معاملہ ہے تو سندھ حکومت کی طرف سے بہت معافیاں ادھار ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کس چیز کی معافی مانگیں؟
شروع بھی انہوں نے کیا تھا ، ختم کرنا بھی ان کے بس میں ہے، مریم نواز پنجاب کی بات نہ کریں تو پھر وہ وزیراعلیٰ کیوں ہیں؟
سندھ والے ہر بات پر سندھ کارڈ کھیلتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے روز پریس کانفرنسں کی جارہی ہیں، روز گالیاں دی جارہی ہیں۔
، اگر ان کو جواب نہ دیں تو کیا کریں؟ کیا ہمارے لوگ پریس کانفرنس نہیں کرسکتے ، سخت زبان استعمال نہیں کرسکتے۔
، ہم سخت بات کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا مسئلہ کیا ہے؟ سندھ کو پنجاب کے معاملات میں کیوں گھسنا ہے؟
شیری رحمان نے سینیٹ میں کہا کہ اتنی بڑی مصیبت آئی ہے ہمیں کام کرنے دیں، ہم بھی تو یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیں۔
، آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ، ہم نے آپ کے مشورے پر جواب دے دیا، صوبائیت کارڈ تو ہر وقت سندھ کی طرف سے کھیلا جاتا ہے۔
، سیلاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نےکہاں مدد کی ہے؟
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔