پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور ٹیکس اصلاحات پر مرکوز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پر غور

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
، وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی مشن سے ملاقات متوقع ہے۔
مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے ممبر کسٹمز پالیسی آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن، آٹو پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا مقصد چینی کی صنعت پر حکومتی کنٹرول کم کرنا ہے تاکہ مارکیٹ خود قیمتوں اور پیداوار کا تعین کرے۔
آٹو پالیسی کے ذریعے گاڑیوں کی پیداوار، قیمتوں اور ٹیرف کا تعین کیا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔