پنجاب میں دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

پنجاب میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ۔
جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا۔
لیکن تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑ گیا۔ سیلابی ریلے سے ہزاروں مکانات گر چکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بر باد ہو گئیں۔
تاہم اب سیلابی پانی میں مچھروں کی بھر مار ہے جو بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا سے بھی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے،کچھ نشیبی بستیاں اور علاقے اب تک پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔