آصف زرداری کی سندھ وپنجاب حکومت میں تناؤ کم کرنے کیلئے محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی جب کہ دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مکالمے کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے جب کہ وزیراعظم سے رواں ہفتے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔