فیڈرل بورڈ کی نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان، 2026 سے نافذ العمل ہوگی

فیڈرل بورڈ نے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی پالیسی 2026 کے امتحانات سے نافذ العمل ہو گی۔فیڈرل بورڈ کے مطابق، یہ نئی گریڈنگ نہم اور گیارہویں جماعت کے سال 2026 کے امتحانات سے لاگو ہو گی ۔
جبکہ دہم اور بارہویں جماعت کے لیے یہ پالیسی 2027 کے پہلے سالانہ امتحانات میں نافذ ہو گی۔
گریڈنگ پالیسی کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبرز حاصل کرنے والوں کو اے پلس پلس (غیر معمولی) 91 سے 95 کو اے پلس (بے مثال) جبکہ جبکہ 86 سے 90 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو اے گریڈ دیا جائیگا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔