پنجاب حکومت کا 32 ٹن پلیسر گولڈ ذخائر سے جلد آمدن بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے 32 ٹن پلیسرگولڈ ذخائر کو جلد آمدن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ معدنیات نے نیسپاک کو اٹک پلیسر گولڈ ذخائر پر ورکنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔
ابتدائی طور پر 9 میں سے 5 پلیسر گولڈ بلاکس سے آمدن پر ورکنگ کی جائیگی۔
نیسپاک 55 کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے پلیسر گولڈ ذخائر سے آمدن کا جامع سروے اور پلان تشکیل دے گا، ۔
محکمہ معدینات نے تفصیلی سروے کی مانیٹرنگ کے لیے بھی 4 کروڑ 30 لاکھ کے فنڈز طلب کرلیے۔
نیسپاک کھدائی کا پلان، جیولوجیکل سروے، فزیوگرافک میپنگ اور ریزیرو پرائس پر جامع رپورٹ مرتب کرے گا۔
اٹک پلیسر گولڈ ذخائر پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت بھی اسٹڈی مکمل کروائی جا چکی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔