وزیراعظم کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کا نوٹس، وطن پہنچتے ہی بریفنگ

وزیراعظم کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بڑھتے اختلافات کا نوٹس، وطن پہنچتے ہی بریفنگ لی

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بڑھتے اختلافات پر صدر مملکت کے بعد وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔
، وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی معاملے پر ابتدائی بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
، محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور وزیراعظم کو صدر آصف زرداری کا پیغام پہنچائیں گے۔
ن لیگ کے سینئر رہنما وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کریں گے ۔
جبکہ وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔