بلاول کی بات مریم نواز کو ناگوار گزری، انہوں نے جواب دے دیا: رانا ثناء اللّٰہ
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی جو بات مریم نواز کو ناگوار گزری اس کا انہوں نے جواب دے دیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکثر معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا کئی معاملات پر اختلاف بھی رہا ہے اور دونوں جماعتوں نے اکٹھے جدوجہد بھی کی ہے۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے جو پریس کانفرنس میں گفتگو کی اس پر ہمیں اعتراض ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول جو تجاویز دے رہے ہیں، اس سے لگا وہ کہہ رہے ہیں کہ شاید ہم کام ٹھیک نہیں کررہے، پی پی چیئرمین کی گفتگو مریم نواز کو ناگوار گزری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔