پنجاب میں محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کا انعقاد، حکومت نے غور شروع کر دیا

پنجاب میں بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری‘صوبائی حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد پر غور شروع کر دیا

بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا۔
حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،۔
جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔
اجلاس میں جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کے لیے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات اور پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ جشنِ بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
، تاہم اس کے لیے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
جس چھت یا احاطے کے لیے اجازت لی جائے، اس کے مالک کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بیانِ حلفی دینا ہوگا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔