پنجاب پولیس کا آپریشن، طیفی بٹ مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

لاہور: امیربالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا۔
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لانے کے بعد لاہور منتقل کیا جارہا تھا کہ رحیم یار خان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔
طیفی بٹ کو پاکستان منتقلی سے قبل دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، دبئی کی عدالت کے قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا تھا۔
، جس پر طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔