ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 6 خوارج مارے گئے، 7جوان شہید، 13زخمی
خیبرپختونخوا پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان پر خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
، واقعے شہید جوانوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ 13 اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب واقعے نادرا سینٹر کو بھی آگ لگادی۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے رتہ کلاچی میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،۔
اسکول کی سیکورٹی پر مامور پولیس جوانوں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ سے ٹکرا یا جس سے اسکول کی دیوار گر گئی اور سیکورٹی پر مامور ایک جوان ملبے تلے دب کر شہید ہوگیا۔
بعدازاں مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوگئے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔
جس پر سیکورٹی پر مامور ایک اور جوان نے بڑی بہادری سے دہشتگردوں پر فائرنگ کی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔