اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو اور اسپیڈو بس لاہور میں بند، شہری مشکلات کا شکار

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔
کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔