علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول، گورنر کے پی نے پیر کو حتمی فیصلہ دینے کا اعلان کیا

علی امین کا استعفیٰ اڑھائی بجے ملا، پیر والے دن اس پوزیشن میں ہوں گے کہ کچھ بتا سکیں: گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ 2 بج کر 30 منٹ پر موصول ہوا ، میری ٹیم اس کو دیکھے گی۔
، آئین کے مطابق اس کی سکروٹنی ہو گی اور اس پر عمل کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے کا کہناتھا کہ پیروالےدن اس پوزیشن میں ہوں گے کہ کچھ بتاسکیں، میری آئینی ٹیم دیکھ رہی ہے۔
،کچھ کیڑے نکالنا چاہییں تو نکال سکتے ہیں، میرےپاس ایک استعفیٰ ہے میں اس کو قانونی طریقے سے دیکھوں گا سیاسی انداز سے نہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی خبریں سامنے آئیں۔
جس کے بعد سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ عمران خان کی ہدایت پر انہیں ہٹایا جارہاہے اور ان کی جگہ نئے وزیراعلیٰ کیلئے سہیل آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
اس اعلان کے بعد علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب عمران خان بھی ان سے وزیراعلیٰ بننے کیلئے کہیں گے تو وہ نہیں بنیں گے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔