پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے:ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین پر ٹھکانے بنائے گئےأ
، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے اور اسی کی توقع رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب میں ایازصادق نے کہا کہ پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی خواہش کے باوجود بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی فتنہ الخوارج کی شکل میں جاری رکھی ہوئی ہے۔
پاکستان کےاندر دہشتگردی کیلئےاس ناپاک گٹھ جوڑ نےافغان سرزمین پر ٹھکانے بنائے۔
ایازصادق نے کہا کہ طالبان کی زیرقیادت کابل حکومت کو افغانستان سے دراندازی روکنے کا کہا گیا۔
ہماری سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال حملوں کا انتہائی سوچ سمجھ کر درست منصوبہ بندی کے ساتھ جواب دیا ۔
دہشت گرد وں کے ٹھکانوں پر کارروائی کر کے اپنے مقاصد حاصل کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی کشیدگی میں اضافہ کیا نہ آئندہ کرے گا۔
ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے اور بدلے میں اسی احترام کی توقع رکھتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔