پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی کامیاب، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش
پاکستان کرکٹ بورڈ کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی۔
پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے متعارف کروائی گئی فری ٹکٹ پالیسی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ۔
جس کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی۔
اسٹیڈیم کے اندر اور باہر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، عمران خان، فضل محمود، رمیز راجہ، عبدالقادر اور سرفراز نوازسمیت دیگر انکلوژرزمیں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے۔
، شائقین نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پوسٹرز اور کھلاڑیوں کے ناموں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
پاکستانی بیٹنگ کے دوران جب امام الحق اور شان مسعود نے شاندار اسٹروک کھیلے تو اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور قومی نغموں سے گونج اٹھا،۔
بابر اعظم کی گراؤنڈ آمد پرکرکٹ فینز نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا،۔
تماشائیوں کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مفت داخلے کا فیصلہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس سے شائقین کرکٹ میں کھیل کے لیے دلچسپی مزید بڑھی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔