نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بیان: احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں

احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، کھونے کیلئے کچھ نہیں، نومنتخب وزیراعلیٰ

نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں۔
جب بھی کہا گیا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں۔
، میں پرچی کے ذریعے وزیراعلیٰ نہیں بنا، سب سے پہلے پاکستانی ہوں،قبائلی ہونے پر فخر ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے نام کے ساتھ زرداری ہے،بھٹو ہے نہ ہی شریف ہے، میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے،اس لیے تذلیل کی گئی، نام کےساتھ شریف، بھٹو، زرداری لکھ کر کوئی لیڈر نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ قبائلی علاقوں پر حکومت کی جارہی ہے، قبائل باہر نکل کرپی ٹی آئی کاشکریہ ادا کررہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔