سمہ سٹہ حکومتی پالیسی عملدرآمد: تاجران کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

سمہ سٹہ حکومتی پالیسی عملدرآمد، رہڑی بازار کے قیام کی تجاویز پیش

سمہ سٹہ ( نمائندہ خصوصی) حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس بہاولپور شیر محمد نے آفیسر پیرا فورس بہاولپور عطا الرحمان کےہمراہ اپنے آفس میں انجمن تاجران سمہ سٹہ کے صدر سید وقار الحق شاہ نائب صدر محمد اختر قریشی سرپرست پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی صدر پریس کلب سمہ سٹہ شاھد علی پر مشتمل وفد سے کیا۔
انجمن تاجران کے عہدے داران پالیسی کے مطابق تعاون کریں صدر انجمن تاجران وقار الحق شاہ نے بھی سمہ سٹہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اور تجاویز پیش کیں کہ مین بازار کے دونوں اطراف لائنیں لگا کر حد بندی مقرر کی جائے تاکہ کوئی تاجر اس سے تجاوز نہ کر سکے۔
مین بازار میں مختلف جگہوں پر رہڑی بان اپنے بچوں کیلئے روزی کماتے ہیں ۔
بہاولپور اور خانقاہ شریف کی طرح سمہ سٹہ میں بھی رہڑی بازار قائم کیا جائے۔
تاکہ تمام رہڑی بان باعزت طریقے سے اپنے اہل خانہ کے لیے روزی کما سکیں اور مین بازار میں آمد رفت میں کوئی دشواری کا سامنا نہ ہو

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔