بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے،پاکستان
پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں ریاستی دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں پاکستانی نمائندے آصف خان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی مدد میں ملوث ہے۔
بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔
آصف خان نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی اشتعال انگیز جارحیت پردفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتےرہیں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔