سیلاب سے زرعی شعبہ متاثر، موسمیاتی بحران پاکستان کیلئے وجودی چیلنج ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔
وزیر خزانہ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور ان کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔
، دونوں فریقین نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا اور اصلاحات کے موجودہ تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی۔
اجلاس میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزیر خزانہ نے دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
، جہاں انہوں نے ایک مضبوط اور خوشحال دولتِ مشترکہ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔