ہارون آباد میں چوری کی وارداتیں — شہری خوف و ہراس میں مبتلا

ہارون آباد میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، انتظامیہ خاموش

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میں چور گینگ پھر متحرک ہوگیا تھانہ سٹی کے علاقہ میں ائے روز چوری و دیگر وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
مگر انتظامیہ کی خاموشی پر اہل علاقہ کا تشویش کا اظہار چور صبح سویرے دکانکے تالےتوڑ کر دیدہ دلیری سے دراز میں رکھے ہوئے نقدی دو لاکھ چوری کر کے لے گئے ۔
اسکے علاوہ گھروں میں رات کی تاریکی میں اب تک کئی وارتیں ہو چکی ہیں جس میں عوام کے لاکھوں روپے مالیت اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے ہیں۔
متاثرہ شہری رانا ساجد علی کا کہنا ہے کہ رات کو اپنی دن بھر کی سیل جاتے ہوئےدکان میں چھوڑ کر گئے کہ رات کو کوئی راستے میں واردات نہ ہو جائے۔
مگر جب صبح سویرے دکان پر آئے تو تالاے ٹوٹے ہوئے تھے اور داراز میں موجود نقدی بھی وہ لے گئے تھے۔
اسکے علاوہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں پہلے بھی اب تک درجنوں موٹر سائیکل چوری ہو چکے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کی ہیں مگر انتظامیہ کی اب تک کوئی کارگردگی سامنے نہیں أسکی۔
شہری حلقوں نےان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ہارون آباد کے شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز ائی جی پنجاب ار پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مطلقہ ذمہ دران کو سختی سے پابند کیا جائے کہ سیکیورٹی امور کوبہتر بنایا جائے تا کہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔