عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے: ملک فیاض اعوان

پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، انصاف اور تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے: خصوصی گفتگو

لودھراں(میاں ریاض سکھیرا)ڈی ایس پی دنیاپور ملک فیاض اعوان نے کہا ہے کہ پولیس فورس محض ایک ادارہ نہیں بلکہ عوامی خدمت کا عزم ہے۔ ہمارا مقصد صرف مقدمات درج کرنا نہیں بلکہ ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ہے:روزنامہ اپنا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور عوامی سہولت اولین ترجیح ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی عوام کی امانت ہے اور ہم اس کا وقار برقرار رکھنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔
ملک فیاض اعوان نے یہ بھی کہا کہ نوجوان افسران کو جدید تربیت اور عوام دوست رویہ اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ دنیاپور کو ایک مثالی سب ڈویژن کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
، کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا جرائم کی اطلاع فوراً دیں تاکہ امن و امان کے دشمنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ڈی ایس پی ملک فیاض اعوان نے مزید کہا کہ “عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے”، یہی رشتہ ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ عوام کا اعتماد بحال رکھنا، خدمت کا معیار بہتر بنانا، اور قانون کی بالادستی قائم رکھنا میرا مشن ہے۔
دنیاپور میں پولیس اور عوام کے تعلق کو ایک نئی سمت دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شہری اطمینان، تحفظ اور انصاف کو اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں