سعد رضوی منی لانڈرنگ تحقیقات: گھر سے غیر ملکی کرنسی اور سونا ضبط

لاہور: سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ کی کرنسی، 2 کلو سونا برآمد، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،۔
جب کہ لاہور میں ان کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ چھاپہ صوبائی پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشترکہ طور پر مارا تھا، اور سونے کے زیورات سمیت تمام اشیا ضبط کرلی گئی تھیں۔
ٹی ایل پی سربراہ کے گھر پر چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اتوار کی شب تنظیم کے مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا-
پولیس نے بتایا کہ سعد رضوی اس دوران مریدکے میں کریک ڈاؤن کے وقت فرار ہو گئے تھے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو گھر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی، سونا اور چاندی برآمد ہونے پر حیرت ہوئی-
، کیونکہ ٹی ایل پی کی تشکیل سے قبل سعد رضوی کا کوئی کاروبار نہیں تھا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔