پاکستان بھاری اکثریت سے تین سال کےلیےاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوگیا

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن: تین سالہ مدت کے لیے کامیابی

پاکستان بھاری اکثریت سے تین سال کےلیےاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا پاکستان کےمؤثر اوربھرپور عالمی کردارکو عکاس ہے۔
،پاکستان انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئےبھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نےایکس پیغام میں کہا اقوام متحدہ کےرکن ملکوں نےپاکستان پراعتماد کا اظہار کیا۔
جوانسانی حقوق کےفروغ کیلئے ہمارےکردار کا اعتراف ہے۔
،پاکستانی مندوب عاصم افتخار نےکہا یہ اعزاز انسانی حقوق کے فروغ ،جمہوری اقدار کے احترام اور بین الاقوامی تعاون میں مثبت کردار کے اعتراف کا مظہر ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔