وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا
وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔
،جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈرافٹ کےمطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےارسال کردیا ہے۔
جبکہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراء جاننے کےلیےآن لائن اجلاس طلب کریں گے۔
،ڈرافٹ میں کہا گیا ہےکہ نجی شعبےکو گودام فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنےکی اجازت دینے کی تجویز ہے۔
اسکے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے باسٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
،پنجاب کو پچیس لاکھ اورسندھ کو دس لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز ہے۔
،خیبرپختونخوا کوساڑھے سات لاکھ اور بلوچستان کو پانچ لاکھ ٹن خریدنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
،حکام کےمطابق وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد قیمت اورہدف مقرر ہوگا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔