معاشی بہتری کی خبر: آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ مکمل

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے، بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے

پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ۔
ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس میں رہا، ۔
مالی توازن پروگرام ہدف سے بہتر رہا، افراط زر قابو میں ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔
پاکستان کی معاشی نمو 3.25 سے 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ماحولیاتی اصلاحات کے پروگرام کو بھی سراہا۔
بیان میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔