سوات اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ،عوام خوفزدہ
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔
،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220 کلو میٹر تھی، زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔
،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔