جنوبی افریقہ کو شکست دینے پر چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر محسن نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا بیان پوسٹ کیا گیا ۔
چیئرمین پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔
، چیمپئین جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔
، اس کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔