پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج: طلبہ کی کارکردگی اور نظام تعلیم پر سوالات

پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج نے گرتا نظام تعلیم بے نقاب کر دیا

پنجاب بھر میں فرسٹ ایئر کے نتائج نے گرتے ہوئے نظام تعلیم کو بے نقاب کر دیا، پنجاب میں رٹہ سسٹم نظام تعلیم پر حاوی ہو گیا۔
46 فیصد سے زائد طالب علم 33 فیصد نمبر بھی نہ لے سکے، فرسٹ ایئر امتحانات کے نتائج نے نظام تعلیم پر سوالات اٹھا دیئے۔
، رٹہ سسٹم ختم کیے بغیر نظام تعلیم بہتر نہیں ہوسکتا۔صوبے میں 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبہ نے امتحان دیا۔
، فرسٹ ایئر کے امتحان میں 3 لاکھ 55 ہزار 204 فیل ہوئے، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 71 فیصد رہا۔
پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات نے حصہ لیا، 60 اعشاریہ 85 فیصد کامیاب رہیں۔
، 3 لاکھ 14 ہزار 54 لڑکوں نے امتحان دیا، 43 اعشاریہ 42 فیصد کامیاب ہو پائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔