پنجاب حکومت کا وفاق سے ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے وفاق سے ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان سےمتعلق اہم اجلاس میں دہشت گردی، انتہا پسندی، اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
،پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات چلیں گے۔
،نفرت انگیزی ، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انتہا پسند جماعت کی قیادت کوفورتھ شیڈول میں شامل کیا جائےگا۔
،جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثےمحکمہ اوقاف کےحوالے ہونگے۔
،جماعت کے پوسٹرز،بینرز ،اشتہارات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کردئیےگئے۔
،اجلاس میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور20 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کردیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔