مہمند میں پاک فوج کی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنتہ الخوارج کے 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنتہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنتہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی۔
جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا۔
، اس دوران فتنتہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔س
یکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا،۔
ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف آپریشنز کے دوران کئی خوارج زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اور اس وقت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔