محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی افواہیں مسترد کیں، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں

محکمہ موسمیات نے اس سال پاکستان میں شدید ترین سردی پڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ایسی تمام خبریں حقائق کے بالکل منافی ہیں اور ان کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رواں برس سردیوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے،۔
جبکہ سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما میں معمول کےمطابق سردی پڑنےکا امکان ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور درست معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ سے موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔