وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس — وزیراعظم کی زیرصدارت قومی و علاقائی امور پر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی اور عالمی امور پر تفصیلی غورکیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں،ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
،اجلاس کے شرکا نے پاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیا اوردہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کابینہ اجلاس میں افغانستان سےجاری فتنہ،ہندوستان کی شرانگیزیوں اورخوارج کی کارروائیوں کا تفصیل سےجائزہ لیاگیا۔
،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونےوالےافواج پاکستان کےجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سےمتعلق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق اوورسیز امپلائمنٹ اورٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن وٹریننگ کے ایجنڈے پربھی غورکیاگیا۔
،قانون سازی سے متعلق کیسزپرکابینہ کمیٹی کی تین مختلف میٹنگز کےفیصلوں کی توثیق ریگولیٹری ریفارمز سےمتعلق سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔
،اس کے علاوہ پاورسیکٹرمیں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔