سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کوئٹہ ، سکھر اور بنوں سے کامیاب ہو گیاہے ۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کوئٹہ میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے 120 ووٹ حاصل کر لیئے۔
جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 101 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سکھر سے ہارون الرشید کے 55 اور توفیق آصف کے 15ووٹ،بنوں مین ہارون الرشید کو 25 ووٹ اورتوفیق آصف کو 5 ووٹ ملے۔
سوات سےعاصمہ جہانگیر گروپ کےہارون الرشید 27 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے۔
جبکہ حامدخان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 23 ووٹ حاصل کر سکے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔
، اسلام آدبادسیٹ پر 710 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
سپریم کورٹ کے بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر 13 پولنگ اسٹیشن بنائیں گئے ۔
، بار کے انتخابات میں مجموعی طور پر 4 ہزار 393 وکلا ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔