وزیراعظم کا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو ٹیلی فون کرکے انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں وفاق نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔
خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔