کابل میں کوئی آئین موجود نہیں ہے،ایک گروہ طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
جوابی کاروائیاں عوامی نقصانات سے پرہیز کو مدنظر رکھ کر کی گئیں۔ افغان رجیم کی درخواست پر دو دن کی جنگ بندی ہوئی ہے۔
جو آج شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ترجمان نے کہا عارضی جنگ بندی کا مقصد تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مشکل مگر قابل عمل حل تلاش کرنا تھا۔
، پاکستان اپنی سرزمین پر افغان شہریوں کی موجودگی پر قانون کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔
امید رکھتے ہیں کہ ایک روز افغان عوام افغان نمائندوں پر مبنی سچی حکومت دیکھیں گے۔
افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔
افغان عبوری وزیر خارجہ کی جانب سے دہشت گردی کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ قرار دینے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔