بھارت نے امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کردی
امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔
، بات چیت کے نتیجے میں بھارت نے روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کے روس سے تیل لینے پر ناخوش تھے لیکن اب یہ معاملہ حل ہوچکا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔