دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

دہشت گرد مذاکرات نہیں چاہتے، پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا ۔
جہاں انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے جان دینے والے پولیس اہلکاروں کے شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے تھا۔
، ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا،۔
صوبے میں امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کے لیے امن چاہیے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔