بنوں پولیس چوکی حملہ: فتنۃ الخوارج کی بزدلانہ کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

بنوں: پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی بزدلانہ کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرے رکشہ کے ذریعے بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔
چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مستعدانہ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر رکشہ کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس جوانوں نے فائرنگ کی ۔
جس سے رکشہ وہیں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگئے اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
، تاہم دھماکے کی شدت سے قریب واقع گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔