تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک، تیسری ٹیم کا اعلان جلد متوقع

تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی،ترجمان پی سی بی

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ملکی سیریز کےلیے تیسری ٹیم کا فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔
، تین ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تین ملکی سیریز17 سے 29 نومبر تک پاکستانن میں شیڈولڈ ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستان دشمنی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا۔
حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز منسوخ کردیے۔
پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
نومبرمیں ہونےوالی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کو شرکت کرنی تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔