بلدیاتی ایکٹ 2025 پر بریفنگ کے بعد فیصلہ ہوگا :گورنر سلیم حیدر خان

بلدیاتی ایکٹ میرے دستخط اور میں اسے سمجھنے کا منتظر ہوں: گورنر پنجاب

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025 میرے دستخط کا منتظر ہے اور میں بلدیاتی ایکٹ کو سمجھنے کا منتظر ہوں۔
مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بلدیات پیر کو بریفنگ دیں گے۔
، پھر بلدیاتی ایکٹ 2025 پر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا رہائشی ہوں، بیرون ممالک جائیدادیں بھی نہیں، نہ کہیں شفٹ ہونا ہے،۔
احتجاجی مظاہروں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکا جائے ، جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کے گلے شکوے دور کرنےکی ضرورت ہے۰
، سڑکیں بند کرنے، دکانیں جلانے اور عوام کی مال وجان کو نقصان پہنچانے کےخلاف سخت قانون سازی ہونی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر اپنے ملک کو بدنام کرنے کی سخت سزا ہونی چاہئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔