پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک فروخت کردیا، خریدار متحدہ عرب امارات کی فرم

پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک، متحدہ عرب امارات کی فرم کو فروخت کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں قائم انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) کے حصول کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعلقات میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مختلف شعبوں میں مزید مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کی راہ ہموار کرے گا۔
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کی وسیع تر کوششوں میں اس لین دین کو ’بارش کا پہلا قطرہ‘ قرار دیا۔
اس تقریب کے ذریعے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک میں اکثریتی حصص کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کو باضابطہ منتقلی کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت 2 پوائنٹ زیرو کے چیئرمین شیخ زاید بن حمدان بن زاید النہیان کر رہے تھے۔
وفاقی کابینہ نے قبل ازیں فرسٹ ویمن بینک میں حکومت کے تمام حصص کی تقسیم کی منظوری دی تھی۔
، جس کی مالیت مبینہ طور پر ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر (تقریباً 4.1 ارب روپے) تھی، اس مالیت کو اب تک باضابطہ طور پر سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔