پنجاب میں دفعہ 144 میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ ایک 144میں ایک ہفتے کی کی توسیع کر دی ، پابندی کا اطلاق 25اکتوبر تک نافذالعمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ۔
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔