ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کا مقام کس نے طے کیا؟ ’تمہاری ماں نے‘، صحافی کے سوال پر امریکی حکام کا جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال کرنے پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے رپورٹر کو طنزیہ طور پر جواب دیا ’تمہاری ماں نے‘۔
انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
تاکہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جا سکے۔
اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیوں کہ پیوٹن کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہے۔
، تاہم، ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، ہنگری غالباً اس وارنٹ پر عمل نہیں کرے گا اور عدالت سے علیحدگی کے عمل میں ہے۔
ہف پوسٹ نے جب وائٹ ہاؤس سے پوچھا کہ ملاقات کے مقام کا انتخاب کس نے کیا۔
، تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے جواب دیا کہ ’تمہاری ماں نے‘۔
بعد ازاں، وائٹ ہاؤس کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بھی وہی جملہ دہرایا کہ ’تمہاری ماں‘۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔