پاک، افغان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔
معاہدے کا مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاک افغان سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۰
اور حالیہ جھڑپوں نے مسئلے کی سنگینی واضح کر دی تھی۔
دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے، ورنہ خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ معاہدہ قطر اور ترکی کی ثالثی سے ہوا اور اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلا اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وزیر دفاع نے بھی تسلیم کیا کہ دہشت گردی ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی اصل وجہ ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔