فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردی ختم کرنا اولین ترجیح :محسن نقوی

فتنۃ الہندوستان کے درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،۔
بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔