احتجاج کیس میں علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پیش نہ ہوئیں ۔
عدالت نے ملزمہ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ۔
عدالت نے 22 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
جج امجد علی شاہ نے ایس پی راول ڈویژن محمد سعد کیلئے ہدایات جاری کر دیں ۔
لیمہ خان کے ضامن کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور مچلکے ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
ضامن کی پراپرٹی دستاویز تصدیق کے لئے ڈی سی راولپنڈی کو ارسال کر دی گئی ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔