وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26 دن میں وعدہ پورا کردیا، سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈز کی فراہمی شروع
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف 26 دن میں سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈز فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
اوکاڑہ میں 1265 متاثرین کو سیلاب کارڈز دے دیے گئے،۔
جب کہ پنجاب کے 27 اضلاع اور 72 تحصیلوں میں بھی متاثرین کو اے ٹی ایم کارڈز کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق چار کروڑ 51 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا اس سروے کے تحت جمع کیا جائے گا۔
26 ستمبر کو شروع ہونے والا سروے 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور 27 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گھروں، مویشیوں اور دکانوں سمیت تمام نقصانات کا پورا معاوضہ متاثرین کو دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ کے تیز ترین ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بعد امداد اور بحالی کا عمل بھی ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔