پنڈی ٹیسٹ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، مہاراج کی تباہ کن بولنگ سے قومی ٹیم 333 پر آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں333رنز پر آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں333رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
سعود شکیل بھی 65 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کرکے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
کیشو مہاراج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلا ف 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔
جبکہ عبداللہ شفیق 57 ، بابراعظم 16 ، امام الحق 17 ، محمد رضوان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔